ETV Bharat / international

چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کا سلسلہ ہنوز جاری - national health commission of china

چین میں پھیلے ہوئے جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ہلاکتوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور اب یہ تعداد 2236 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 9:59 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:10 AM IST

گزشتہ دو ماہ سے چین میں کورونا وائرس سے ہاہاکار مچی ہوئی ہے اور روز بہ روز اس سے متاثرین کی تعداد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75 ہزار 465 مریضوں میں اس وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ اعداد و شمار چین کی قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں، ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ قومی ہیلتھ کمیشن کو 31 صوبوں سے ملی اطلاع کے مطابق تقریباً 75 ہزار 465 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان متاثرین میں 59 ہزار 965 افراد ابھی بھی کوروناوائرس میں مبتلاء ہیں جس میں 11 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 ہزار 236 لوگوں کی موت ہوچکی ہے وہیں 18 ہزار 264 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ دسمبر میں چین کے ہوبئی صوبے کے ووہان شہر میں سامنے آیا تھا، اس کے بعد سے یہ وائرس دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

جنوری کے آخر میں عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر عالمی صحت کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.