ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 3059 کیسز ، 47 ہلاکتیں

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 12:39 PM IST

پاکستان میں کوروناوائرس (كووڈ 19) کا پھیلاؤ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3059 ہو گئی ہے جبکہ اس سے اب تک 47 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 3059، ہلاکتیں 47

پاکستانی وزارت صحت کے مطابق جمعہ سے اتوار تک کم از کم 512 افراد وائرس کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے اور آٹھ افراد کی موت ہوئی ۔ پاکستان کے لیے فی الحال راحت کی بات یہ ہے کہ مجموعی کورونا وائرس متاثرین میں سے محض ڈیڑھ فیصد لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

پاکستان میں صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 1319 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 12 افراد کی ہلاکت کی خبریں ہیں۔ دوسرے مقام پر صوبہ سندھ ہے جہاں 881 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ 15 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 372 متاثرین ہیں اور 14 کی موت ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 206 افراد متاثرہیں اورتین کی موت ہوئی ہے۔ بلوچستان میں 189 لوگ اس سے متاثر ہیں جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 78 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پورے ملک میں اب تک 170 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں جنہیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔مجموعی متاثرین کی یہ شرح 5.6 فیصد ہے۔
پاکستان میں اپریل ماہ کے آخر تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔

یہ خدشہ پاکستان نیشنل ہیلتھ سروسز وزارت نے سپریم کورٹ میں سونپی رپورٹ میں ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2392 مریضوں کے لیے انتہائی نگرانی کی ضرورت ہوگی جبکہ 7024 شدید طور سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 41482 مریض ایسے ہوں گے جو معمولی متاثرہوں گے اورانہیں گھروں میں ہی قرنطینہ کی ضرورت ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.