ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے دنیا میں 1.96 لاکھ ہلاکتیں ، 27.91 لاکھ متاثرین

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 1:34 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا نے سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں مچائی ہے۔

sdf
dfs

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر دنیا بھر میں مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 1.96 لاکھ افرا د ہلاک ہو چکے ہیں اور 27.91 لاکھ افراد متاثرہیں۔

امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 8.91 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہے اور 51017 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئےاعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اب تک 775 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 24506 افراد متاثر ہوئے ہیں ، وہیں اس کے انفیکشن سے اب تک ملک میں 5063 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق یورپی ملک اٹلی کورو سے ہلاکتوں اور متاثرین کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں اس انفیکشن کی وجہ اب تک 25969 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک 1.93 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ وہیں سپین كووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

یہاں اب تک 2.20 لاکھ افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 22524 افراد ہلاک ہو چکےہیں۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی کورونا نے تباہی مچائی ہے۔ فرانس میں اب تک 1.60 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 22278 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، وہیں جرمنی میں کورونا سے 1.55 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5723 افراد نے جان گنوائی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک 1.45 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اور 19566 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83885 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 4636 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 88194 افراد متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 5574 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔روس میں اب تک کورونا کے 68622 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 615 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بیلجیم میں 6679، ہالینڈ میں 4304، برازیل میں 3670، ترکی میں 2600 اور کینیڈا میں 2386 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں كورونا وائرس کے اب تک 11940 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 253 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.