کوریا کے انسداد بیماری کنٹرول مرکز(کے سی ڈی سی) کے مطابق کرونا وائرس کی زد میں آکر دو اور لوگوں کی موت ہونے کےبعد اس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلےدن میں کوریا میں موجود امریکی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ایک جوان کرونا وائرس سے متاثر ہے۔ کے سی ڈی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دایوگ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 710 معاملوں اور پڑوسی شمالی گیایونگ سانگ صوبہ میں 317 دیگر معاملوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ راجدھانی سیول میں کرونا وائرس کے 49 معاملوں سمیت مختلف صوبوں میں باقی معاملے سامنےآچکے ہیں۔
گزشتہ ہفتہ کرونا وائرس کافی تیزی سے پھیلا۔ گزشتہ 19 سے 25 فروری کے درمیان کرونا وائرس کے 946 معاملے سامنے آئے۔ ملک میں ریڈ الرٹ سے لے کر چار سطحی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔