ETV Bharat / international

کورونا وائرس: دنیا بھر کے ڈاکٹرز کے لیے آن لائن پلیٹ فارم - آن لائن پلیٹ '

علی بابا کے بانی اور سابق چیئرمین جیک ما نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور نرسوں کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم متعارف کروا دیا۔

کورونا وائرس: دنیا بھر کے ڈاکٹرز کے لیے آن لائن پلیٹ فارم

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 3:14 PM IST

آن لائن پلیٹ فارم سے دنیا بھر کے ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے حوالہ سے اپنے خیالات اور آئیڈیاز شیئر کریں گے جس سے تبادلہ خیال میں آسانی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیک ما نے آن لائن پلیٹ فارم لانچ کا اعلان کیا اور لکھا کہ علم طاقت ہے۔آن لائن پلیٹ فارم بنانے کی وجوہات بتاتے ہوئے جیک ما کا کہنا تھا کہ اس جان لیوا وائرس سے لڑنے کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹرز اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرسکیں گے، جس سے دیگر ممالک کے ڈاکٹرز بھی مستفید ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ دنیا بھر کے تمام ہسپتالوں کا اس پلیٹ فارم کے ذریعہ چین کے ہسپتالوں میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.