کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار 651 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 8 لاکھ 29 ہزار 674 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 68 لاکھ 93 ہزار 455 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 365 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 653 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 10 ہزار 234 ہو چکی ہے۔ 60 ہزار 472 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 18 ہزار 711 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 23 ہزار 89 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1486 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔