کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 8 ہزار 865 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 7 لاکھ 4 ہزار 438 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 40 ہزار 707 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 49 لاکھ 18 ہزار 420 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 290 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 8 ہزار 254 ہو چکی ہے۔ 39 ہزار 795 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 57 ہزار 956 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 16 ہزار 142 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 783 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔