کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 41 ہزار 806 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 6 لاکھ 42 ہزار 751 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 97 لاکھ 91 ہزار 281 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 48 ہزار 327 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 490 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 945 ہو چکی ہے۔ 30 ہزار 601 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 57 ہزار 117 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 13 ہزار 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال انڈومان نکوبار میں سب سے کم 259 کیسز کی تصدیق ہوئی، جبکہ یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔