ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد

عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس وبا سے اب تک 16.81 لاکھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اوراس کے سبب 98902 اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں برازیل میں بھی کورونا نے اب تک 3.92 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور 24512 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : May 27, 2020, 2:00 PM IST

دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارت میں بھی کوروناوائرس کا قہر کم نہیں ہوا ہے لیکن کچھ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 6387 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 64426 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس وبا سے اب تک 16.81 لاکھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اوراس کے سبب 98902 اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں برازیل میں بھی کورونانے اب تک 3.92 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور 24512 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

روس میں بھی كووڈ -19 کا غضب جاری ہے اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 3.63 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3807 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2.67 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3719 اموات ہو چکی ہیں۔

یورپی ملک اٹلی میں بھی اس وبا نے بہت تباہی برپا کی ہے۔ یہاں اب تک اس وبا سے 32955 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 2.31 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں كووڈ -19 سے اب تک 2.37 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27117 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

اس عالمی وبا کے اصل مقام چین میں اب تک 84103 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اوریہاں 4638 اموات ہوئی ہیں۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہے۔

فرانس میں اب تک 1.83 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28533 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کوروناوائرس سے 1.81 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8372 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

وہیں ترکی میں کوروناسے اب تک 1.59 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4397 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کوروناوائرس سے شدید متاثر عرب ملک ایران میں 1.40 لاكھلوگ متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 7508 لوگوں کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔

بیلجیم میں 9334، میکسیکو میں 8134، کناڈا میں 6753، ہالینڈ میں 5875، سویڈن میں 4125، پیرو میں 3788، ایکواڈور میں 3203، سوئٹزرلینڈ میں 1915، آئر لینڈ میں 1615 اور پرتگال میں 1342 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 57705 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1197 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.