ETV Bharat / international

کورونا: بنگلہ دیش میں ماسک پہننا لازمی - Bangladesh

بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت نے تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر کے علاوہ بازاروں اور مذہبی مقامات پر بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 5:40 PM IST

بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت نے تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر کے علاوہ بازاروں اور مذہبی مقامات پر بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ حکومت کے ترجمان کھانڈیکر انوارالاسلام نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔

مسٹرکھانڈیکر نے صحافیوں کو حکومت کے فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سھبی سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کے علاوہ مذہبی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

کابینہ نے عہدیداروں اور انتظامیہ کو نگرانی کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

بنگلہ دیش میں اب تک کورونا کے 3،98،815 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5803 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.