فلپائن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثروں کے 1,678 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 83,673 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایاہے کہ اس دوران 173 لوگ صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,617 ہوگئی ہے۔ محکمہ نے بتایاکہ چار اورمریضوں کی موت کے بعد مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر1,947 ہوگئی ہے۔
فلپائن میں معیشت کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے جون کی ابتدا میں کورنٹائن پابندیوں میں نرمی دی گئی تھی جس کے بعد کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ کم از کم صحت معیاروں کےخراب پیروی والے علاقوں میں کمیونٹی پھیلاؤ کی وجہ سے انفیکشن سے متاثروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ جانچ کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے بھی زیادہ تعداد میں نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
صدر روڈرگو دوتیرتے نے پیر کو کہا ہے کہ اس وقت معیشت کو پھر سے کھولنا عقل مندی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک ابھی بھی کورنٹائن کی پابندیوں میں ڈھیل دینے کےلئے تیار نہیں ہے۔