ETV Bharat / international

روس: کورونا کیسز میں اضافہ

روس میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8946 نئے معاملے سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی تعداد بڑھ کر 353427 ہوگئی ہے۔

روس: کورونا کیسز میں اضافہ
روس: کورونا کیسز میں اضافہ
author img

By

Published : May 25, 2020, 9:41 PM IST

روس میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8946 نئے معاملے سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی تعداد بڑھ کر 353427 اور 92 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3633 ہو چکی ہے۔

روس اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے۔

قومی کورونا وائرس نگرانی مرکز نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 83 علاقوں میں 8946 نئے معاملات درج کئے گئے جن 43.7 فیصد یعنی 3908 میں کورونا کے کوئی علامات نہیں تھے۔ اس سے ایک دن پہلے کورونا کے 8599 معاملے سامنے آئے تھے۔

نئے معاملات میں سے 2560 دارالحکومت ماسکو میں ریکارڈ کئے گئے جبکہ ماسکو علاقے سے 831 اور سینٹ پیٹرز برگ سے 374 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں اس دوران 92 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3633 ہو گئی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے 153 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5499 کورونا مریضوں کی صحت مند ہونے کے بعد ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 118798 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے 5363 مریض صحت مند ہوئے تھے۔

غور طلب ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.