پولیس نے بتایا کہ قاتلوں نے ایک گھر پر حملہ کیا اور ایک خاتون سمیت چار لوگوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کی شناخت رشید کے طور پرہوئی ہے جس کا نکاح آسیہ نامی ایک خاتون سے ہوا تھا۔ میاں۔بیوی کہیں الگ رہتے تھے۔
لڑکی کے گھر والے مبینہ طور سے ناراض تھے جس کی وجہ سے چار لوگوں کو قتل کردیا گیا۔
جیونیوز کے مطابق مرنے والوں میں دلہا، اس کا بھائی، چچا اور ایک خاتون رشتہ دار شامل ہیں۔