ETV Bharat / international

عراق: بغداد میں حالات کشیدہ

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عراق میں طبقاتی سیاسی نظام کا خاتمہ ہو، ساتھ ہی فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں اور حکمراں لوگوں کو انتخابات سے دور رکھا جائے۔

عراق: بغداد میں حالات کشیدہ
عراق: بغداد میں حالات کشیدہ
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 5:15 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:02 PM IST

عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت مخالف مظاہروں نے شہر کے حالات میں کشیدگی پیدا کر دی۔

ویڈیو

یہ مظاہرہ گذشتہ روز ہونے والے مظاہرے کا فالواپ ہے، جس میں کم از کم 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عراق میں طبقاتی سیاسی نظام کا خاتمہ ہو، ساتھ ہی فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں اور حکمراں لوگوں کو انتخابات سے دور رکھا جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس یکم اکتوبر کو اس بغاوت کا آغاز ہوا تھا، عراقی باشندے سڑکوں پر اتر آئے تھے۔ حکومت کی بدعنوانی، سرکاری خدمات کی ناقص کار کردگی اور ملازمتوں کے بحران کے خلاف لوگوں نے حکومت کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کیا تھا، جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی میں اضافے کے بعد مظاہروں کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.