چین نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وزیر اعظم لی کنگ پیر کے روز بھارت کی زیر صدارت ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبر ممالک کے کونسل آف گورننس کے سربراہان کے 19 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے۔
واضح ہو کہ بھارت 30 نومبر کو آٹھ رکنی گروپ کے سربراہان حکومت کے ڈیجیٹل اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے یہاں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وزیر اعظم لی حکومتی سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ژاؤ نے کہا کہ لی اور دیگر رہنما کووڈ 19 وبا کے درمیان ایس سی او کے تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیلٹ اور روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی) تعاون اور قومی ترقیاتی حکمت عملی اور علاقائی تعاون کے اقدامات کے مابین زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کے لئے اتفاق رائے پر بات چیت کریں گے۔