ETV Bharat / international

شی جن پنگ نے کیری لام سے ملاقات کی - ہانگ کانگ نیوز

چین کے صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان ہانگ کانگ کی اعلیٰ لیڈر کیری لام سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

شی جن پنگ اور کیری لام
author img

By

Published : Nov 5, 2019, 9:50 AM IST

نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق یہ ملاقات پیر کے روز چین کے دوسرے انٹر نیشنل امپورٹ ایکسپو سے پہلے کی گئی۔ ایکسپو شنگھائی میں منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ملاقات میں انہوں نے کیری کی حمایت کی۔

رپورٹز کے مطابق میٹنگ میں جن پنگ نے ہانگ کانگ میں کئی ماہ سے حوالگی قانون کے معاملے میں جاری حکومت مخالف مظاہروں پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ میں جن پنگ نے کیری کی طرف سے ہانگ کانگ میں امن برقراررکھنے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

واضح ر ہے کہ ہانگ کانگ میں لوگ اس بل کی مخالفت کر رہے ہے، جس میں اگر ہانگ کانگ کا کوئی شخص چین میں کوئی جرم کرتا ہے یا احتجاجی مظاہرہ کرتا ہے تو اس کے خلاف ہانگ کانگ میں نہیں بلکہ چین میں مقدمہ چلایا جائے گا ۔
مسلسل جاری مظاہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہانگ کانگ کی حکومت نے بل واپس لے لیا تھا لیکن مظاہرے پوری طرح ختم نہیں ہوئے ہیں۔ مظاہرین ہانگ کانگ میں جمہوری نظام کو مزید مضبوط کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں ابھی بھی مظاہرے کر رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.