پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کے روز ایک چینی شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔
پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ بدھ کے روز متاثرہ اور ایک اور چینی شہری کو کراچی کے صنعتی علاقے منتقل کیا جارہا تھا جب ان پر حملہ کیا گیا۔
ریاض نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ تاہم فی الحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ چینی شہری سی پی ای سی پروجیکٹ سے منسلک تھا یا نہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ میں اس واقعہ کی سنجیددگی کو مسترد کیا۔
انہوں نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا 'ہمیں چینی شہریوں اور پاکستان میں املاک کے تحفظ کے لئے پاکستان کی طرف سے پورا اعتماد ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: چین کے ساتھ بات چیت کے دوران پاکستان نے مسئلۂ کشمیر کو اٹھایا
چین پاکستان کا قریبی اتحادی اور بڑا سرمایہ کار ہے اور ماضی میں بھی متعدد عسکریت پسندوں نے چینی منصوبوں اور شہریوں پر حملہ کیا ہے۔
14 جولائی کو شمال مغربی پاکستان کے شہر کوہستان میں ایک بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں نو چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔