ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں دو غیر مقامی مزدوروں پر حملہ، دونوں زخمی، حالت مستحکم

وسطی کشمیر میں ایک اور عسکری حملے میں اتر پردیش کے دو رہائشی زخمی ہو گئے۔

MILITANT ATTACK
بڈگام میں دو غیر مقامی مزدوروں پر حملہ، دونوں زخمی، حالت مستحکم (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Updated : 52 minutes ago

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی شہریوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال ماگام پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ ادھر، سیکورٹی ایجنسیز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ بڈگام کے مازہامہ علاقے میں جمعہ کی شام نامعلوم مسلح افراد نے ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دو افراد پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت محمد عثمان ملک ولد ذلفان ملک عمر 20 سال اور محمد سفیان ولد محمد انعام عمر 25 سال ساکنان سہارن پور اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ جو یہاں ’’جل جیون مشن‘‘ پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام منتقل کیا گیا اور بعد میں انہیں جے وی سی اسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق دونوں مزدوروں کی حالت مستحکم ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران غیر مقامی باشندوں پر کئی حملے ہوئے۔ اکتوبر ماہ میں وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں زیڑ موڑ ٹنل پر کام کر رہے غیر مقامی مزدوروں پر عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں چھ مزدور ہلاک ہو گئے، حملہ ایک مقامی ڈاکٹر بھی ہلاک ہو گیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیر میں عسکری واقعات میں اضافہ، اکتوبر میں 18ہلاکتیں

Last Updated : 52 minutes ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.