ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق

ضلع اننت ناگ کے پوشکریری، سریگفوارہ علاقہ میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق کیا گیا۔

منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق
منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2024, 8:18 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : انسداد منشیات کی ایک اہم کارروائی کے تحت جنوبی کشمیر میں اننت ناگ پولیس نے بجبہاڑہ کے پوشکریری سریگفوارہ علاقے میں ایک منشیات فروش کا دومنزلہ مکان قرق کیا۔ منشیات فروش کی شناخت جاوید احمد بٹ ولد عبدالرزاق بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعہ 68 کے تحت کی گئی اور قرق کی گئی املاک کی قیمت 50 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

جنوبی کشمیر میں منشیات فروش کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق
جنوبی کشمیر میں منشیات فروش کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق (ای ٹی وی بھارت)

جاوید احمد کے خلاف درج ایک ایف آئی آر نمبر 58/2024 کے تحت کارروائی کی گئی۔ اننت ناگ پولیس کے مطابق جاوید احمد بٹ پر کوڈین فاسفیٹ کے غیر قانونی کاروبار اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں اور اس کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں، مکمل چھان بین کے بعد پولیس کی جانب سے منشیات فروشی میں ملوث افراد کی غیر منقولہ جائیداد - بشمول اراضی، رہائشی و تجارتی عمارتیں - قرق کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ضلع میں متعدد اسمگلرس کے خلاف اس طرح کی کاروائیاں انجام دی گئیں۔ پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ ’’جو بھی منشیات فروشی میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ کے بجبہاڑہ تلکھن علاقہ میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.