مقامی پولس معین الحسن نے بتایا کہ منگل کی رات بجلی گھر میں کام کررہے ایک بنگلہ دیشی ملازم کی اونچائی سے گرنے سے موت ہوگئی ۔اس حادثہ کے بعد بنگلہ دیشی ملازمین نے چینی ملازموں پر الزام عائد کیا۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی اور چینی ملازمین میں جھڑپ شروع ہوگئی ۔
جھڑپ میں 10 سے زیادہ ملازم زخمی بھی ہوئے ہیں ان میں سے چھ چینی ہیں۔ ان میں سے ایک ملازم کو سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔ جس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
اس پلانٹ میں تقریبا چھ ہزار ملازم کام کررہے ہیں جن میں سے دو ہزار چینی ہیں۔ چین کی کمپنیاں نے حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں زبردست سرمایہ کاری کی ہے۔ خاص طور پر پل، سڑکیں اور بجلی گھروں کے منصوبوں میں چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہے۔
علاقائی انتظامیہ رام چندر داس نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔
بنگلہ دیش کے بجلی گھر میں چینی ملازم کی موت
بنگلہ دیش کے ضلع پٹاکھالی میں ایک زیر تعمیر بجلی گھر میں بنگلہ دیشی اور چینی ملازمین کے درمیان جھڑپ میں ایک چینی ملازم کی موت ہوگئی ہے۔