چینی حکومت نے پاکستان کو کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر مدد کے لیے ہاتھ بڑھیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین سے 6 ٹن وزنی امدادی سامان میں 15 وینٹی لیٹر، ماسک، دوسری طبی اور حفاظتی اشیا ءشامل ہیں۔
پاکستان میں موجود چین کے سفارت خانہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'طیارے میں 10،000 سے زیادہ ٹیسٹ کٹس، 10،000 این 95 ماسک، 1 لاکھ ڈسپوز ایبل میڈیکل ماسک، 5،000 میڈیکل حفاظتی لباس، 5 وینٹی لیٹر، 11 ڈیفبریلیٹر مانیٹر اور کوویڈ 19 کے علاج کے لیے کچھ 62،000 سیٹ ہیں'۔
چین کے سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا ۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے حفاظتی سامان دے دیا گیا ہے ۔