ETV Bharat / international

چین: کوروناوائرس سے 24 گھنٹے میں 116 ہلاکتیں - undefined

چین کے صوبہ ہوبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران كورونا وائرس سے متاثر 116 افراد کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،426 ہو گئی ہے۔

China's Hubei Province Reports 116 More Coronavirus Deaths
چین: کوروناوائرس سے 24 گھنٹے میں 116 ہلاکتیں
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 10:12 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:30 AM IST

ریجنل ہیلتھ کمیشن کے ایک ا فسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 51،986 ہو گئی ہے۔

گذشتہ جمعرات کو كورونا وائرس کے 15 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے تھے اور 254 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

ایک افسر نے جمعرات کو بتایاکہ نیشنل ہیلتھ کمیشن کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 صوبوں سے 15،152 كورونا وائرس کے نئے معاملات کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں 174 کافی سنگین ہیں۔ اس کے علاوہ 254 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 1171 لوگوں کے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

انهوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے پازیٹو معاملات کی تعداد بڑھ کر 59،804 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،367 ہوگئی ہے۔ فی الوقت 52،526 لوگ بیمار ہیں اور 8،030 لوگوں کی حالت نازک ہے۔ اب تک اسپتال سے 5،911 لوگو کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

واضح ر ہے کہ چین میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس سے اب تک تقریبا 1500 لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں اور 51،986 لوگ اس سے متاثر ہیں۔ یہ مہلک وائرس ہندوستان سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:30 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.