ETV Bharat / international

چین افغانستان کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں عطیہ کرے گا

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 3:13 PM IST

پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ بعد میں ویکسین کی مزید خوراکوں کی ہنگامی سپلائی کی جائے گی۔

China to donate covid vaccine to Afghanistan

چین، طالبان کے قبضے کے بعد بحران کا شکار افغانستان کو کووڈ 19 ویکسین کی 30 لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کرے گا۔

ایک سینیئر چینی سفارت کار نے یہاں یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ بعد میں ویکسین کی مزید خوراکوں کی ہنگامی سپلائی کی جائے گی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ چن شو نے پیر کو کہا کہ چین نے افغانستان کو فوری طور پر خوراک، موسم سرما کی ضروریات کا ضروری سامان، کووڈ ویکسین اور 20 کروڑ یوآن کی ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیشہ اپنے قریبی پڑوسی کی حیثیت سے افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے، اس کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی اور تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ پالیسی اختیار کی۔

چن نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی وزارتی میٹنگ میں کہا کہ ’’ چین افغان عوام کی خواہشات اور ضروریات کا احترام کرنا جاری رکھے گا اور افغانستان کی پرامن تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی معاشی بحالی میں مدد کریں گے: چین

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے میں بڑا رول ادا کرنے اور افغانستان کو جلد از جلد انفیکشن کی صورتحال سے آسانی سے باہر نکالنے اور پرامن ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.