ETV Bharat / international

چیین: ایک دن میں 100 سے زائد کورونا کیسز - چین کی قومی صحت کمشن

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق چین میں ہفتے تک مجموعی طور پر 1280 کووڈ انیس کیسز تھے جن میں 481 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 799 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔

چین
چین
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 1:57 PM IST

چین میں ایک دن میں 100 نئے کووڈ انیس کیسز سامنے آئے ہیں، حالیہ ہفتوں میں ایک دن میں متاثرین کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

چین میں اب تک کووڈ انیس سے 82 ہزار 52 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

چین کی صحت کمیشن کے مطابق 'فی الحال چین میں مجموعی طور پر 1280 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 481 افراد کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ 799 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں، ان میں 36 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے'۔

ایک دن میں 99 افراد کا کووڈ انیس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 97 افراد بیرون ممالک سے واپس چین آئے تھے۔

قومی صحت کمشن کے ترجمان می فینگ نے کہا 'کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاتی تدابیر پر عمل کریں اور سماجی دوری بنائے رکھیں'۔

وہیں این ایچ سی نے بتایا 'چین میں کووڈ انیس سے اب تک 3 ہزار 339 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس کے علاوہ متاثرین کی کل تعداد 82 ہزار 52 ہو گئی ہے۔

نئے قسم کا کورونا وائرس جو چین کے شہر وہان سے پیدا ہوا ہے، اس نے اب تک 1 لاکھ سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 17 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.