ETV Bharat / international

'چین، بچہ مزدوری کا عالمی مرکز' - ایغور نسل کے اقلیتی طبقہ

ایک رپورٹ کے مطابق چین جبری طور پر بچہ مزدوری کے ذریعہ تیار کردہ سامان کے لیے عالمی مرکز بن گیا ہے۔

china is global hotspot for goods made by forced, child labour
'چین، بچہ مزدوری کا عالمی مرکز'
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 7:55 AM IST

امریکی محکمہ ڈیپارٹمنٹ نے ایک رپورٹ 'جبری طور پر بچہ مزدوری کی تازہ صورت حال' میں بتایا ہے کہ چین جبری مشقت اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے ذریعہ سامان کی تیاری کے لئے عالمی سطح پر ایک اہم مرکز بن کر ابھرا ہے۔

امریکی لیبر سکریٹری یوجین سکالیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'یہ فہرست ان استحصالی طریقوں کو بیان کرتی ہے، جس کے ذریعہ بچوں کو مزدوری کے لئے ابھارا جاتا ہے۔ چین کا یہ پریشان کن کردار دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی عکاسی کرتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'جبری مشقت اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے جانے والی زبردستی محنت غیر انسانی طور پر کی جارہی ہے، جس سے بہت سی زندگیاں اور متعدد خاندان تباہ ہو رہے ہیں'۔

china is global hotspot for goods made by forced, child labour
بہ شکریہ ٹوئٹر

امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 'چین کے سنکیانگ علاقہ میں ایغور نسل کے اقلیتی طبقہ کے بچوں کو مجبورا اور جبری مشقت کے ساتھ بہت سے کام لیے جارہے ہیں'۔

امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 'ایک ملین سے زیادہ ایغور اور دیگر نسلی و مذہبی اقلیتوں کو حراست میں لیا گیا ہے'۔

'چین کے سنکیانگ علاقہ میں ایغور نسل کے اقلیتی طبقہ کے بچوں کو مجبورا اور جبری مشقت کے ساتھ بہت سے کام لیے جارہے ہیں'۔

امریکی محکمہ محنت نے چین میں 17 سامان کی ایک فہرست جاری کی جس کے تحت بین الاقوامی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جبری مشقت کے ساتھ ان سامان کو چین میں تیار کیا گیا ہے۔

'اس فہرست میں 2020 میں شامل پانچ نئے سامان شامل ہیں۔ جن میں دستانے، ہیئر پروڈکٹس، ٹیکسٹائل، دھاگے / سوت اور ٹماٹر کی مصنوعات شامل ہیں۔ یہ سبھی نسلی اور مسلم اقلیتوں کے ذریعہ ریاستی سرپرستی میں جبری مشقت کے ساتھ تیار کیے جارہے ہیں'۔

بھارت میں بچہ مزدوری کی صورت حال

لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ماضی میں سنکیانگ میں ایغوروں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر اپنی بڑھتی ہوئی تشویش کو اجاگر کیا ہے۔

گذشتہ ماہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا تھا کہ وہ سنکیانگ میں جبری مشقت سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے سامان کی درآمد روک دے گی۔

انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے حراستی مراکز کے ایک وسیع نیٹ ورک میں بیشتر مسلم نسلی گروہوں میں سے ایک ملین سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

'چین جبری مشقت اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے ذریعہ سامان کی تیاری کے لئے عالمی سطح پر ایک اہم مرکز بن کر ابھرا ہے'۔

اطلاع کے مطابق بیجنگ نے بار بار الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیمپ پیشہ ورانہ اور چینی زبان کی تربیت کے لئے بنائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.