ETV Bharat / international

بھارت اور چین اتفاق رائے کے مثبت نتیجے پر پہنچ گئے: چین - لداخ معاملے کی تازہ صورتحال

گذشتہ کئی دنوں سے بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کا دور تھا۔ دونوں ممالک کی افواج لداخ کی وادی گلوان اور 4 فنگر ایریا میں سرحدی علاقے کے قبضے سے متعلق ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں۔

سف
سدف
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 5:23 PM IST

چین کی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئینگ نے بتایا کہ سرحدی معاملے میں بھارت اور چین کے درمیان سینئر ملٹری سطح کی بات چیت مثبت نتیجے تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان سفارتی اور ملٹری سطح کی موثر گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران دونوں ممالک اتفاق رائے کے مثبت نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔

حکومت کے اعلی سطحی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ملٹری سطح کی بات چیت کے اگلے مرحلے کی شروعات رواں ہفتے ہو گی۔ اس دوران مشرقی لداخ کے مختلف علاقوں میں بھارت اور چین کی افواج کسی طرح کی جارحانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کے گریز کریں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ 6 جون کو لیفٹننٹ جنرل سطح کی بات چیت کے سبب مشرقی لداخ کے گلوان وادی سے چینی فوج نے تقریبا ڈھائی کلو میٹر تک خود کو پیچھے کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کا دور تھا۔ دونوں ممالک کی افواج لداخ کے وادی گلوان اور 4 فنگر ایریا میں سرحدی علاقے کے قبضے سے متعلق ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں۔ اس کے علاوہ دونوں کے جوانوں نے آپس میں دھکا مکی بھی کی تھی، جس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا، تاہم دونوں ممالک نے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا اور مسئلے کے حل کی کوشش کی اور موجودہ حالات میں مثبت نتائج کی خبریں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.