چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی كوريا کے وزیر خارجہ 'انگ کیونگ وہا'سے بدھ کو بات کی اور انہیں تمام غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا 'وانگ یی نے اس بیماری سے لڑنے میں مدد کی پیشکش کرنے کے لئے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب کا شکریہ اداکیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ ذمہ داری کا احساس اور کشادگی کے اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔'
مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس میں 'اسرائیل منصوبے' کی نقاب کشائی
قابل ذکر ہے کہ كوروناوائرس کا پہلا معاملہ چین کے شہر ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں اب تک 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 5900 سے زیادہ لوگوں میں اس وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے۔