مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ 'چین کے صوبہ سچوان میں پیر کو لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے فائر فائٹر کے 18 عملہ اور جنگلات کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔
یہ سبھی منگل کو علی الصبح دو بجے اس وقت آگ کی زد میں آئے جب ہوا نے اچانک اپنا رخ بدل لیا۔
شچانگ نامی شہر کے انفارمیشن آفس کے مطابق 'پیر کو تقریبا چار بجے جنگل میں آگ لگی اور تیز ہواوں کی وجہ سے یہ جلد ہی پاس کے پہاڑوں میں پھیل گئی۔
اس کے بعد آگ بجھانے اور ریسکیو کاموں کے لیے 300 سے زائد فائر فائٹرز اور 700 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو لگایا گیا تھا۔