ETV Bharat / international

چین: اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے میں مصروف

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 11:34 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:26 AM IST

چین جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں ضروری اشیاء کی سپلائی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

چین كورونا وائرس متاثرہ علاقوں میں اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے میں مصروف

وزارت تجارت (ایم او سی ) کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 'مقامی کامرس محکموں کو صوبہ ہبوئی اور شہر ووہان میں روزمرہ کی ضروریات کے سامان دستیاب کرانے کے لئے سپلائی کے نیٹ ورک کو مزید مؤثر بنایا جانا چاہئے۔'

سرکلر میں کہا گیا کہ 'سبزیاں، گوشت، انڈے، دودھ کی مصنوعات، آٹا، تیل سمیت دیگر خوردونوش کی اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔'

اس میں خریداری کے نئے اقدامات پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس متاثرہ علاقوں میں بغیر باہمی رابطہ کے بھی اشیاء کی خریداری ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ بیجنگ، شنگھائی، گوانگڈونگ، هینن، ہنان، انهوئی اور ژیانگسی صوبوں میں بھی اشیاء کی فوری سپلائی کے لئے مقامی حکام کو کوشش کرنی چاہئے۔

قابل غور ہے کہ 'کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ چین کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد 2،592 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 77،150 لوگوں میں اس وائرس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

موجودہ وقت میں کورونا وائرس بھارت سمیت دنیا کے 26 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.