مقامی افسروں نے کہا کہ نیجی آنگ سٹی کے جیجونگ کاؤنٹی میں 0814بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے۔
نائیجیانگ ایمرجنسی انتظامیہ بیورو کے مطابق سبھی زخمیوں کو اسپتال بھیج دیاگیاہے۔
زلزلے سے 20گھر تباہ ہوگئےہیں،تین موبائل مواصلاتی اسٹیشن بھی تباہ ہوئےہیں اور زلزلے کے بعد سے 11968گھروں میں بجلی نہیں ہے۔
مذید پڑھیں: جاپان: زلزلے کے درمیانے جھٹکے
مقامی پولیس ،قدرتی آفات فورس،میڈیکل اسٹاف اور فائربریگیڈ اہلکاروں سمیت 2000سےزیادہ بچاؤ ٹیمیں، راحت اور بچاؤ مہم میں لگی ہوئی ہیں اور متاثرین کودوسری جگہ بھیجا جارہا ہے۔
ماہرین نے آنے والے دنوں میں کسی بڑے زلزلےکے خدشے سے انکار کیاہے۔
زلزلے کا مرکز 29.59 ڈگری شمالی طول البلداور 104.82 ڈگری مشرقی عرض البلد 14کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔