ETV Bharat / international

چین نے مینگ کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی - واوئی کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانجھو

سفارت خانے نے کہا کہ چین محترمہ مینگ کو حراست میں لیے جانے کی سخت مذمت کرتا ہے اور کنیڈا کے حکام سے انہیں فوری رہا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ محترمہ مینگ کو یکم دسمبر 2018 کو وینكوور ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 28, 2020, 12:34 PM IST

چین نے ہواوئی کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانجھو کو کنیڈا میں حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ہے اور اسے سنگین سیاسی واقعہ قرار دیا ہے۔

کنیڈا میں واقع چین کے سفارت خانے نے یہ تبصرہ محترمہ مینگ کی امریکہ حوالگی کا عمل ختم کرنے کی درخواست برٹش کولمبیا سپریم کورٹ کی جانب سے بدھ کو مسترد کئے جانے کے بعد کیا ہے۔

سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ پورا معاملہ مکمل طور پر سنگین سیاسی واقعہ ہے۔ سفارت خانے نے امریکہ پر چین کی ہائی ٹیک کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کنیڈا اس نا انصافی میں امریکہ کا ساتھ دے رہا ہے۔

کنیڈا نے اگرچہ ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کناڈا کی عدالت نے آزادانہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے اور اس میں کسی کی مداخلت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.