ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کو رقم ادا کرنے کا امریکہ سے مطالبہ - China calls on US

چین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے اقوام متحدہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس نے امریکہ کی جانب سے تنظیم کو دو بلین امریکی ڈالر واجب الادا ہونے کی بھی بات کہی ہے۔

China calls on US to pay its debts to the United Nations
اقوام متحدہ کو رقم ادا کرنے امریکہ سے مطالبہ
author img

By

Published : May 16, 2020, 1:37 PM IST

چین نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری آفس کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کے بجٹ میں بقایاجات 1.63 تا 2.14 بلین امریکی ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

چین نے مزید کہا کہ ادارہ کو امریکہ کی جانب سے سب سے زیادہ رقم واجب الادا ہے۔

امریکہ اقوام متحدہ کے بجٹ میں سب سے زیادہ حصہ ادا کرتا ہے جبکہ اس نے سالانہ اخراجات کا 22 فیصد حصہ ادا کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے سالانہ تقریباً چھ بلین امریکی ڈالر ادا کئے جاتے ہیں۔

چین کے بیان پر امریکہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اقوام متحدہ کا مالی سال اکتوبر تا اکتوبر تک ہوتا ہے۔ چین سمیت پچاس ممالک نے اپنی شراکت داری رقم کی ادا کردی ہے جبکہ چین، امریکہ کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے جو ادارہ کی قطیر رقم سے مدد کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.