ETV Bharat / international

ممبئی 26/11 حملے کے اہم ملزم تہور رانا دوبارہ گرفتار

ممبئی میں 26/11 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے والے پاکستانی نژاد تہور رانا کو امریکہ کے شہر لاس اینجلیس میں دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 9:39 AM IST

امریکی وکلأ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں 10 برس سے زائد وقت جیل میں گزارنے والے شکاگو کے بزنس مین تہور رانا کو سنہ 2008 میں ہوئے ممبئی حملوں کے لیے بھارت میں عائد کردہ الزامت کے تحت امریکہ کے لاس اینجلیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تہور رانا کی گرفتاری کی ایک تصویر
تہور رانا کی گرفتاری کی ایک تصویر

پاکستانی نژاد کینیڈیائی شہری تہور رانا کو ممبئی حملوں میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، حالانکہ سنہ 2011 میں امریکی وکلأ، تہور رانا کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ممبئی 26/11 حملہ
ممبئی 26/11 حملہ

دہشت گردانہ تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے 59 سالہ تہور رانا کو 14 برس جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے بگڑتی صحت اور کورونا وائرس کے سبب لاس اینجلیس کی ایک جیل سے انھیں رہائی ملی تھی۔

ممبئی 26/11 حملہ
ممبئی 26/11 حملہ

امریکی وکلأ کا کہنا ہے کہ رہائی کے دو دن بعد رانا کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے اور لاس اینجیلیس میں حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ممبئی دہشت گردانہ حملہ معاملے میں سازش کرنے کے الزام میں بھارت کے حوالے کیے جانے کی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.