پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ساتھ چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت کے پونچھ دورے کے ایک روز بعد لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
فوج کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل آنند نے کہا کہ 'پاکستان کی جانب سے تقریبا ایک بجے سے فائرنگ جاری ہے جس کا بھارتی فوج کی جانب سے بھی جواب دیا جا رہا ہے۔ اس دوران ایک فوجی جوان شہید ہوا ہے۔'
سرکاری حکام کے مطابق خبر موصول ہونے تک سرحد پار سے فائرنگ جاری تھی۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا معقول جواب دیا جا رہا ہے۔