ETV Bharat / international

Pakistani Fishing Boats in Gujarat: گجرات میں پاکستانی ماہی گیروں کی دو کشتیاں ضبط - گجرات میں پاکستانی کشتی ضبط

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ کو گجرات کے بھوج علاقے میں دو پاکستانی کشتیوں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا، Pakistani ٖٖFishing Boats in Gujarat جن کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم کشتیوں سے مچھلی پکڑنے کے آلات کے علاوہ کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

BSF seizes two Pakistani fishing boats in Gujarat's Bhuj
گجرات میں پاکستانی ماہی گیروں کی دو کشتیاں ضبط
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 4:25 PM IST

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ کو گجرات کے بھوج میں سر کریک کے علاقے میں دو پاکستانی کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔ Pakistani Fishing Boats in Gujarat

بی ایس ایف نے بدھ کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا، "سر کریک کے علاقے میں گشت کے دوران بی ایس ایف بھوج کے دستوں نے دو پاکستانی ماہی گیری کشتیوں اور چار اور پانچ پاکستانی ماہی گیروں کی نقل و حرکت دیکھی۔"

بیان میں مزید کہا گیا کہ فوجی دستے پیدل دلدل اور نالے کو عبور کرنے کے بعد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے لیکن پاکستانی ماہی گیر بی ایس ایف کے دستوں کو اپنی طرف آتے دیکھ کر دلدلی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی حدود میں واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

India Repatriates Pakistani Prisoners: بھارت نے 6 ماہی گیروں سمیت 12 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان واپس بھیج دیا

بی ایس ایف نے کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے ان کا تعاقب کیا اور دو پاکستانی ماہی گیری کی کشتیوں کو ضبط کر لیا۔ قبضے میں لی گئی کشتیوں کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم کشتی سے مچھلی پکڑنے کے جال اور دیگر آلات کے علاوہ کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

اس نے مزید کہا کہ علاقے کی مکمل تلاشی شروع کر دی گئی ہے اور ابھی تک علاقے سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.