برازیل کے صدر جیئر بولسنارو بھارت کے یوم جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے صدارتی محل میں بولیسنارو کا فوجی پریڈ کے ساتھ استقبال کیا۔
بولسنارو نے کہا کہ 'مجھے اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ مجھے بھارت میں اس اہم دن کے لیے مدعو کیا گیا ہے'۔
بولسنارو کے 4 روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ بات چیت میں حصہ لینے، تجارت اور کاروباری معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔
بولسنارو نے مزید کہا کہ 'ہم اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔ ہمارے درمیان بہت کچھ مشترک ہے۔ اس دورے کے بعد برازیل اور بھارت کے درمیان تجارت کو مزید تقویت ملے گی۔