افغانستان میں قندھار ایئرپورٹ کے قریب غیرملکی سلامتی دستوں کی گاڑی میں زبردست دھماکہ ہوا۔
غیر ملکی سلامتی دستوں کے دفترنے ایک بیان جاری کرکے اس کی تصدیق کی ہے۔
بیان کے مطابق دھماکہ قندھار صوبہ کے ضلع داند میں ایک فوجی ٹینک پر ہوا جس میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے ۔ جوان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اس وقت قندھار ایئرپورٹ پر امریکی فوجی تعینات ہیں۔
اس دھماکہ کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے ۔
ذرائع نے قندھار گورنر کے دفترکے حوالہ سے بتایاکہ دھماکہ میں کسی بھی شہری کےجانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ طالبان نے دہائیوں سے افغانستان میں حکومت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس نے ملک کے بڑے حصہ پر قبضہ کررکھاہے ۔