افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال مغربی علاقہ خیر خانہ میں ایک دھماکہ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان فردوس فرمارز نے بتایا کہ دھماکہ کابل کے پندرہویں پولیس ضلع میں ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
عینی شاہد نقیب اللہ خان نے بتایا کہ 'میں نے دھماکے کی آواز سنی۔ اپنے گھر سے نکلا اور دیکھا کہ جس کار کو نشانہ بنایا گیا وہ جل رہی ہے۔ سیکیورٹی گارڈز نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 60 طالبانی شدت پسند ہلاک
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایم پی توفیق وحدت کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ اس واقعہ میں مسٹر وحدت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے کیونکہ وہ دھماکہ کے وقت کار میں سوار نہیں تھے۔
مسٹر وحدت نے بتایا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں لیکن کار کا ڈرائیور اور ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔
ابھی تک کسی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔