باندر پولیس تھانہ کے انچارج رفیق الاسلام نے بتایا کہ مولا باڑی علاقے میں آج پانچ منزلہ ’رابعہ منزل‘ بلڈنگ میں یہ دھماکہ ہوا۔ مرنے والوں کی شناخت مسنون (13)، اس کے بھائی ذیشان (8) اور 30 سالہ حاملہ خاتون لبونی کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی اور اس خاتون سمیت چھ دیگر لوگ دھماکہ میں زخمی ہو گئے۔ بعد میں لبونی کی ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال میں موت ہو گئی۔
باندر ذیلی ضلع نرباہی افسر شکلا سرکار نے جائے واقعہ کا دورہ کیا اور نقصان زدہ گھروں کو سیل کر دیا ہے۔