شمالی افغانستان کے بگلان صوبے کے دارالحکومت پلِ خمري میں سڑک کنارے رکھے گئے ایک بم پھٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان احمد جاوید بشارت نے کہا کہ صبح نو بجے ایک گاڑی کے اس بم کی زد میں آنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس میں 8 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ان میں چار خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں
ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو قریب کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دراصل اتوار کو افغانی فوج اور پولیس نے بگلان میں کچھ تحقیقاتی مہمات میں 20 طاقتور دھماکہ خیز مادہ اور اور بارودی سرنگیں تلاش کرکے ان کو غیر فعال کر دیا تھا۔
پولیس نے اس حملے کے لئے طالبان کے عسکریت پسندوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔