ETV Bharat / international

افغانستان میں دھماکہ ، 23 افراد ہلاک

ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری طرف ملک میں ہر روز دھماکے اور حملے کیے جا رہے ہیں، جس سے امن کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 3:37 PM IST

افغانستان کے شہر غزنی میں اتوار کو دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔ اریانا نیوز ٹی وی چینل نے مقامی اسپتال کے سربراہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

دریں اثنا طلوع نیوز نے صوبائی گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آوروں نے کار پر لدے مادوں میں دھماکہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.