ETV Bharat / international

بلیک لائیوز میٹر: ہزاروں افراد نیوزی لینڈ کی سڑکوں پر

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 9:03 PM IST

احتجاج کی شروعات آکلینڈ میں سینٹرل آوٹیا اسکوائر سے ہوئی اور امریکی قونصل خانے پر ختم ہوئی۔یہاں مظاہرین نے گھٹنے لگا کر گذشتہ ماہ پولیس کی حراست میں قتل کیے گئے جارج فلائیڈ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

sf
sdf

اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے ہزاروں افراد نے آکلینڈ اور ویلنگٹن میں 'بلیک لائیوز میٹر' کے نعرے کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالی۔

ویڈیو

دارالحکومت ویلنگٹن میں مظاہرین نے سوک اسکوائر سے پارلیمنٹ کے میدان تک مارچ کیا اور 'بلیک لائیوز میٹر' کا نعرہ لگایا۔ اس کے علاوہ 'نسل پرستی ایک وبائی بیماری ہے، آؤ ہم اس کا مقابلہ کریں' جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔

احتجاج میں شامل ایک لڑکی کا کہنا ہے کہ 'یہ برسوں سے ہوتا آ رہا ہے اور آخر کار ہم اس کے بارے میں بات کرنے کے قابل ہو گئے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہم سیاہ فام کی مدد کے لئے کچھ کر رہے ہیں'۔

ملک کے وزیر انصاف اینڈریو لٹل نے پارلیمنٹ کے باہر بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں اور لوگوں کو ملک کی آدیواسی برادری ماوریوں کی ترقی کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.