جاپان کے شمالی شہر سپورو میں پوری رات سڑکوں پر گھوم رہے ایک ریچھ کو جمعہ کے دن گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، ریچھ نے ایک فوجی سمیت چار افراد کو زخمی کردیا تھا۔
ریچھ نے ایک کار کا تعاقب کرتے ہوئے مصروف سڑک کو کراس کیا اور پھر گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے کیمپ اوکادما میں داخل ہوگیا جہاں اس نے گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے ایک فوجی کو بھی زخمی کردیا۔
اس کے بعد ریچھ کیمپ سے بھاگ کر قریبی ہوائی اڈے کے رن وے پر داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے کئی پروازیں بھی متاثر رہیں، لیکن جب وہ جنگل میں داخل ہوا تو اسے مقامی شکاریوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
وزارت دفاع کے مطابق فوجی کے سینے اور پیٹ میں زخم آئے ہیں لیکن اس کا زخم جان لیوا نہیں ہے۔
ہوکائیڈو کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ریچھ نے تین دیگر افراد کو بھی زخمی کیا تھا لیکن ان کی حالت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس اور شہر کے عہدیداروں کے مطابق جمعہ کی صبح سویرے شہر میں ریچھ کو دیکھنے والوں کی جانب سے متعدد فون آئے۔
شہر کے ایک ماحولیاتی عہدیدار نے بتایا کہ شہر میں ریچھ کی موجودگی حیرت انگیز تھی اور عہدیدار اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ جانور کو قصبہ میں کیسے ختم کیا گیا۔
براؤن ریچھ بنیادی طور پر ہوکائڈو کے جنگلات میں گھومتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں خاص طور پر موسم گرما کے دوران کھانے کے لیے آباد علاقوں میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔