ETV Bharat / international

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد سیل کی - کورونا وائرس

بنگلہ دیش حکومت نے اعلان کیا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اس کے ساتھ متصل سرحد کو دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Bangladesh Seals Border With India
Bangladesh Seals Border With India
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 6:18 AM IST

اس سے قبل بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تمام پروازیں ملتوی کر دی تھی۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے بتایا کہ بھارت میں کورونا انفیکشن کی شدید صورتحال کے پیش نظر سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ حکم بھارت سے آنے والی مال بردار گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔'

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 'بھارت میں گذشتہ تین دنوں میں تقریباً ایک ملین افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.