حسینہ اپنے اس دورے میں پانچ اکتوبر کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی سے چند امور پر تبادلۂ خیال کریں گی۔
ملک کے دارالحکموت دہلی میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے منعقد بھارتی اقتصادی سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت دونوں ملکوں میں انتخاب مکمل ہوجانے کے بعد حسینہ کا یہ پہلا بھارت دورہ ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ' اس موقع پر بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کئی معاہدے طئے کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی شہر نیویارک میں منعقد اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے ملاقات کی تھی اور تشدد اور دہشت گردی جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔
حسینہ کے بھارت دورے پر دونوں ملکوں کو امید ہے کہ ' روہنگیا اور تیستا ندی کے پانی کے مسلئے پر گفتگو کی جائے گی'۔