ETV Bharat / international

کورونا: سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا 25 ماہ کے بعد رہا - کورونا

بدعنوانی کے مقدمات میں 25 ماہ تک قید رہنے کے بعد، انہیں بدھ کی شام بانگابندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے رہا کیا گیا۔

کورونا: سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا 25 ماہ کے بعد رہا

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 7:38 PM IST

بنگلہ دیش کی حکومت نے کورونا کے پیش نظر مشروط طور پر سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کر کے ان کی سزا 6 ماہ کے لئے معطل کردی ہے۔

بدعنوانی کے مقدمات میں 25 ماہ تک قید رہنے کے بعد، انہیں بدھ کی شام بانگابندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے رہا کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں حزب اختلاف یعنی 'بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی' کی سربراہ کو ان کے رہائش گاہ ڈھاکہ کے گلشن علاقے میں پہنچایا گیا۔ اس موقع پر ان کے حامیوں نے بڑی تعداد میں راستے پر اتر کر نعرے لگائے۔

اس سے قبل جمعرات کو وزارت داخلہ نے خالدہ کی رہائی کا حکم جیل حکام کو بھیج دیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اس سلسلے میں پیش قدمی کی۔

خیال رہے کہ خالدہ ضیاء فی الحال بیمار ہیں اور وہ جیل میں زیر علاج تھیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرات کے پیش نظر خالدہ کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی کے وکلا نے ایک روز قبل ہی ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ضیا اورفنیج ٹرسٹ اور ضیا چیریٹیبل ٹرسٹ سے وابستہ دو معاملات کے تحت انہیں مجموعی طور پر 17 برس قید کی سزا سنائے جانے کے بعد فروری سنہ 2018 سے ہی قید کر دیا گیا تھا۔

گذشتہ دو برسوں میں خالدہ کی قانونی ٹیم نے ان کی ضمانت کے لیے متعدد بار ان کی ضمانت کی کوششیں کی تھی لیکن ان کی اپیلوں کو خارج کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خالدہ کے اہل خانہ نے رواں ماہ کے اوائل میں وزارت داخلہ سے عارضی رہائی کے لئے اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.