ETV Bharat / international

چینی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تبادلے پر پابندی - us election 2020

ٹرمپ نے کہا 'چین کی کمیونسٹ آرمی کی کسی بھی کمپنی کے ساتھ آلات اور سیکیورٹی سے متعلق تبادلے کی آلات کی خرید و فروخت پر پابندی نافذ رہے گی'۔

Ban on security exchanges with Chinese military
چینی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تبادلے پر پابندی
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 12:26 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس میں چینی فوج کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق تبادلے اور آلات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

چین کی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تبادلے پر پابندی متعلق یہ ایگزیکٹو آرڈر 11 جنوری 2021 سے عمل میں آئے گا۔

ٹرمپ نے اس ایگزیکٹو آرڈر کو منظوری دینے کے بعد کہا 'اس ایگزیکٹو آرڈر میں چین کی کمیونسٹ آرمی کی کسی بھی کمپنی کے ساتھ آلات اور سیکیورٹی سے متعلق تبادلے کی آلات کی خرید و فروخت پر پابندی نافذ رہے گی'۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ 'میں نے وزیر خزانہ کو وزیر دفاع، وزیر خارجہ، قومی انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر اہم محکموں کے سربراہوں سے مشاورت کے بعد مناسب کاروائی کرنے کے لئے اختیار دیا ہے'۔

انھوں نے کہا کہ 'وہ ضروری اقدامات اٹھاکر اس ایگزیکٹو آرڈر کو نافذ کریں گے'۔

واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی فوج کی بڑھتی سرگرمیوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین تناؤ کی صورتحال ہے۔

چین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنی فوجی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔

تائیوان کے معاملے کے بارے میں چین اور امریکہ کے مابین ٹکراؤ کی صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے چند ماہ قبل 24 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ کمپنیاں چین کی کمیونسٹ پارٹی کو بحیرہ جنوبی چین میں انسان ساختہ جزیرے کی تعمیر میں مدد فراہم کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.