ETV Bharat / international

بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 2:31 PM IST

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع
بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع

ڈائریکٹوریٹ جنرل نے آج ایک سرکلر جاری کیا جس میں 31 اگست سے 30 ستمبر تک اس سلسلہ میں جاری آرڈر کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

اس نے واضح کیا ہے کہ اس حکم کا اطلاق کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت یافتہ پروازوں پر نہیں ہوگا نیز منتخب روٹوں پر باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کووڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 22 مارچ سے ملک میں بین الاقوامی پروازیں بند ہیں۔ گھریلو پروازوں پر بھی 25 مارچ سے پابندی عائد تھی لیکن 25 مئی سے محدود تعداد میں گھریلو پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.