ETV Bharat / international

pakistani soldiers killed: بی ایل اے نے 170 پاکستانی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا - پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید

بلوچستان لبریشن آرمی (Balochistan Liberation Army) نے بلوچستان میں دو الگ الگ حملوں کا ذکر کر 170 پاکستانی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا جبکہ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید Pakistan's Interior Minister Sheikh Rasheed نے 7 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Balochs claim killing 170 pakistani soldiers

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 4:30 PM IST

بلوچستان لبریشن آرمی (Balochistan Liberation Army) نے جمعہ کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بلوچستان میں دو الگ الگ حملوں کے دوران تقریباً 170 پاکستانی فوجیوں کو مار گرایا ہے۔Pakistani soldiers killed

بی ایل اے نے بدھ کو کہا کہ اس نے پنجگور کے علاقے میں فرنٹیئر کور کے کیمپ کو نشانہ بنایا، جو اب بھی اس کے کنٹرول میں ہے۔ اس نے کہا کہ ’مجید بریگیڈ کے فدائین نے پنجگور میں آرمی کیمپ کو نشانہ بنایا اور اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ دشمن کا کیمپ ابھی تک فدائین کے قبضے میں ہے‘۔

اس دوران بی ایل اے نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے پاکستانی فوج کے 170 جوانوں کو مار گرایا ۔ بی ایل اے نے پاکستانی فوج پر پنجگور کے شہریوں کو اغوا اور قتل کرنے کا الزام بھی لگایا۔

اس سے قبل مجید بریگیڈ کی ایک اور یونٹ نے نوشکی میں فوجی ہیڈ کوارٹر کو 20 گھنٹے تک نشانہ بنایا اور اس پر قبضہ کر لیا، جس میں افسران سمیت تقریباً 10فوجیوں کی موت ہو گئی ۔ بیان میں کہا گیا کہ ’مشن کو مجید بریگیڈ کے نو فدائین نے انجام دیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے چار افراد ہلاک

وہیں اس حوالے سے پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید Pakistan's Interior Minister Sheikh Rasheed نے جمعرات کو کہا کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں فرنٹیئر کارپس کے اڈوں پر دوہرے دہشت گردانہ حملوں میں سات فوجی ہلاک اور 13 باغی بھی مارے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.