ETV Bharat / international

بلوچستان دھماکے میں چار پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حال ہی میں عسکریت پسندی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران حفاظتی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بلوچستان دھماکے میں چار پاکستانی فوجی ہلاک
بلوچستان دھماکے میں چار پاکستانی فوجی ہلاک
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 5:19 PM IST

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بلوچستان صوبے میں جمعرات کو آئی ای ڈی دھماکے میں چار پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ سیبی ضلع میں بدھ کی دوپہر کو پیش آیا۔

دھماکے کے بعد فرنٹئر کور کے اہلکاروں نے دھماکے کے مقام پر دہشت گردوں کو روکنے اور گاڑیوں کی نگرانی کے لئے ایک نیا ناکہ قائم کرنے کے لئے سڑک کو صاف کیا۔ اس کی اطلاع ذرائع نے ژنہوا نیوز ایجنسی کو دی۔

زخمی فوجیوں کو صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ بذریعہ طیارہ پہنچایا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیم ’’بلوچستان لبریشن آرمی‘‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں صوبائی حکومت نے عسکریت پسندی کے خلاف صوبہ بھر میں ایک آپریشن شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.